نون لیگ کا چیئرمین نیب کے معاملے سے الگ رہنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ مئی ۲۰۱۹
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین نیب کے معاملے سے الگ رہنے کا فیصلہ کر لیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ان کی جماعت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، کسی کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں، سیاسی بیانیے پر قائم ہیں، شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق اپنے موقف کا اظہار ہر فورم پر کریں گے ، اپنے سیاسی بیانیے پر قائم ہیں مگر ن لیگ کا کسی کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں۔