میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی ادارہ صحت نے 3خطرناک بیماریوں سے متعلق خبردار کردیا

قومی ادارہ صحت نے 3خطرناک بیماریوں سے متعلق خبردار کردیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)نے 3 خطرناک متعدی بیماریوں سے متعلق خبردار کردیا، این آئی ایچ نے ڈینگی بخار، چکن گونیا اور نیگلیریا سے متعلق ہدایات(ایڈوائزریز)جاری کردیں ۔قومی ادارہ صحت کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ ہدایات صوبوں اور مختلف اضلاع کے ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے جاری کی گئیں۔اعلامیے میں کہا گیاکہ ڈینگی بخار اور چکن گونیا ایک خاص قسم کے مچھر سے پھیلنے والی بیماریاں ہیں۔پاکستان میں ڈینگی بخار اور چکن گونیا کے کیسز تمام صوبوں سے رپورٹ ہوتے رہتے ہیں ۔ حالیہ سیزن میں جب مچھروں کی افزائش بڑھ جاتی ہے توان دونوں(ڈینگی بخار،چکن گونیا)بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ڈینگی بخار کی وجہ سے ہرسال دنیا بھر میں لگ بھگ 22ہزار لوگ ہلاک ہوجاتے ہیں۔پاکستان میں 2018 میں ڈینگی بخار کے 3024کیسز رپورٹ کیے گئے تھے ۔ اسی طرح چکن گونیا کے 2017میں صوبہ سندھ سے مختلف کیسز سامنے آئے تھے ۔نیگلیریا سے متعلقہ ایڈوائزری میں بتا یا گیا کہ پاکستان میں اس بیماری سے گزشتہ دس سالوں کے دوران 88 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ رواں سال کراچی میں نیگلیریا سے تین افراد کی موت بھی واقع ہوچکی ہے ۔قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ایڈوائزی جاری کرنے کا مقصد عوام اور ملک بھر میں محکمہ صحت سے وابستہ پروفیشنلز کے لیے بیماریوں کی روک تھام اور حفاظتی تدابیر سے متعلق آگاہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں