میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنگی تیاریوں کی جانچ، پاک فوج کی ٹلہ رینج میں مشقیں

جنگی تیاریوں کی جانچ، پاک فوج کی ٹلہ رینج میں مشقیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض کی جوانوں سے ملاقات،صلاحیتوں کو سراہا
مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی ماحول میں دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار رہنا ہے

پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں تربیتی مشقیں جاری ہیں، مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔کور کمانڈر لاہور نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کو سراہا. ٹلہ رینجز میں پاک فوج کی سالانہ فیلڈ فائرنگ کی آپریشنل تیاریوں کے لیے مختلف یونٹس کی مشترکہ تربیت کے دوران مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا گیا، مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی ماحول میں تیاری کو جانچنا ہے تاکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں