میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
120 لاکھ کا فراڈ کرنے والے محکمہ تعلیم کے ملازمین معطل

120 لاکھ کا فراڈ کرنے والے محکمہ تعلیم کے ملازمین معطل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) محکمہ تعلیم سندھ میں ملازمتوں کا جھانسہ دے کر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے فراڈ کا معاملہ، ڈائریکٹر ایجوکیشن یار محمد بالادی نے کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن فرسٹ انفارمیشن رپورٹ ایف آئی آر میں ملوث سلیم عارفانی اور اقبال عارفانی کی معطلی کے احکامات جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن یار محمد بالادی کی جانب سے فراڈ کیس میں نامزد پی ایس ٹی محمد سلیم عارفانی اور اقبال عارفانی کی معطلی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں، ڈائریکٹر ایجوکیشن کی جانب سے ٹی ای او بن قاسم ٹاؤن پرائمری کو مذکورہ ملازمین کا مکمل سروس ٹریک ریکارڈ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی اور ڈائریکٹوریٹ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، واضح رہے کہ مذکورہ ملزمان نے ڈاکٹر محمد یوسف راجپر سمیت دیگر لوگوں کو محکمہ تعلیم میں ملازمتیں دلانے کے جھانسے دے کر خطیر رقم کا فراڈ کیا تھا، جس کے متعلق متاثرین نے اینٹی کرپشن میں شکایتیں درج کروائیں ہیں، جبکہ اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے ملزمان کے خلاف تحقیقات اور مزید کارروائی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں