میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورکرز ویلفیئر بورڈ میں اربوں کی کرپشن پر وزیر اعلیٰ کا ایکشن

ورکرز ویلفیئر بورڈ میں اربوں کی کرپشن پر وزیر اعلیٰ کا ایکشن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ لیبر کے ماتحت محنت کشوں کے ادارے ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مراد شاہ کی ناک کے نیچے اربوں روپے کی کرپشن۔ وزیراعلی سندھ کے احکامات پر اینٹی کرپشن نے کمیٹی قائم کردی۔ 30 دن میں رپورٹ پیش کرنے اور ذمیدار افسران کا تعین کرنے کی ہدایت۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق محکمہ لیبر کے ماتحت ورکرز ویلفیئر بورڈ میں گزشتہ حکومت کے دوران محنت کشوں کے لیے جہیز گانٹ۔ فوتگی گرانٹ اور دیگر اسکیموں کی میں بجٹ میں 3 ارب روپے کا غبن کیا گیا جس پر اینٹی کرپشن سندھ کے افسران نے رواں سال فروری میں انکوائری کی لیکن وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دوبارہ انکوائری کے احکامات جاری کیے ہیں جس پر چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ نے ڈائریکٹر انکوائریز ٹو غلام مرتضی میمن کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے ڈپٹی سیکریٹری محمد عثمان عبداللہ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عارف حسن۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر اویس حسن خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہیم الدین میمن کمیٹی کے میمبر ہونگے۔ جبکہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سیکریٹری انکوائری کمیٹی فوکل پرسن کے طور پر معاونت کریں گے۔ انکوائری کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ بورڈ کے فنڈز میں کروڑوں روپے کا غبن کرنے والے ذمیدار افسران کا تعین کرے۔ انکوائری کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ بورڈ میں کرپشن کا روٹ کاز تلاش کرے اور اس بات کی بھی تحقیقات کرے کے محکمہ کی آڈٹ ہوئی ہے۔ مستقبل میں ورکرز ویلفیئر بورڈ میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی تجویز کرے۔ انکوائری کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 دن میں رپورٹ وزیراعلی سندھ کو پیش کرے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کے فنڈز میں سابق سیکریٹری بچل راہپوٹو۔ بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر رفیق چنا اور دیگر پر کرپشن کا الزام ہے۔ بچل راہپوٹو وزیراعلی سندھ مراد کے قریبی ساتھی پی پی ایم این اے سکندر راہپوٹو کے بھائی ہیں۔ جبکہ رفیق چنا وزیراعلی سندھ کے ترجمان رشید چنا کے بھائی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں