میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے کے چھاپے ، جعلی آئی ڈراپ وغیر ملکی کرنسی برآمد

ایف آئی اے کے چھاپے ، جعلی آئی ڈراپ وغیر ملکی کرنسی برآمد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ افتخار چوہدری )ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کراچی نے اردو بازار کے علاقے میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں آ نکھوں میں استعمال ہونے والے جعلی ڈراپس. کروڑوں مالیت کی ملکی غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ سرجیکل آلات کو برآمد اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کراچی نے اردو بازار کراچی میں واقع اپتھلو ٹیک نامی دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی چھاپے کے دوران ملزم معصوم احمد سے چیک بکس، لیپ ٹاپس اور موبائل برآمد کر لئے۔ گرفتار ملزم کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے مشتبہ ٹرانزیکش کے حوالے سے ریکارڈ برآمد ملزم کی نشاندہی پر پی ای سی ایچ ایس کراچی میں واقع گھر پر بھی چھاپہ مار کاروائی کی گئی چھاپے کے دوران مذکورہ گھر سے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے والی کرنسی میں63762 امریکی ڈالر، 49170 یورو، 3100 سعودی ریال شامل برآمد ہونے والی کرنسی میں 252 سنگاپور، 210 قطری ریال اور 299500 پاکستانی روپے شامل ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا چھاپے کے دوران کروڑوں مالیت کی سمگل شدہ انڈین تیار کردہ آئی لینسز، سرجیکل کٹس، سرجیکل نائف برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان زائدالمیعاد ڈراپس، لینسز اور دیگر آلات کی دوبارہ پیکنگ کرتے تھے مذکورہ زائدالمیعاد ڈراپس کا استعمال آنکھوں کے لئے شدید نقصان دہ تھی۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں