میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دعاکاظمی کی تلاش جاری ،ایک اورکمسن لڑکی لاپتہ

دعاکاظمی کی تلاش جاری ،ایک اورکمسن لڑکی لاپتہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہر قائد میں ایک اور 14 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی ہے اور پولیس 4 روز گزرنے کے باوجود اسے بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔کراچی میں 14 سالہ دعا کاظمی کے بعد ایک اور بچی لاپتہ ہوگئی ہے اور پولیس اسے بھی تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ملیر میں سعود آباد کے ایس ون ایریا کی رہائشی 14 سالہ نمرہ 20 اپریل کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوئی تھی۔نمرہ کی والدہ نے بتایاکہ ان کی بیٹی میٹرک کی طالبہ ہے، 20 اپریل کو گھر سے صبح نو بجے کام سے گئی واپس آئی تو میری بچی غائب تھی۔لاپتہ بچی کی والدہ نے کہاکہ انہوں نے اپنے جگر گوشے کو بہت تلاش کیا ، اس بارے میں پولیس کو اطلاع بھی دی لیکن اب تک اس کا کوئی پتہ نہیں۔نمرہ کی والدہ نے کہا ہے کہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں ان کی بچی کو اغوا کرلیا گیا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ نمرہ کی تلاش میں وہ ان کی مدد کریں۔اہل علاقہ کاکہناہے کہ کسی گاڑی میں نامعلوم افراد زبردستی بٹھا کر لے گئے ہیں۔ والدکے مطابق واقعے والے دن مقدمہ درج کرایا تو پولیس نے کچی ایف آئی آر درج کی ۔ پولیس نے موبائل ٹریس کرنے کے لیے کسی قسم کی کوئی کوشش نہیں کی۔دوسری جانب سعود آباد پولیس کاکہنا ہے کہ بچی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ شواہد کی روشنی میں بچی کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ دعا زہرہ کاظمی 16 اپریل کو اپنے گھر کے نیچے سے غائب ہوئی تھی، کراچی پولیس اور دیگر سول تحقیقاتی ادارے اب تک دعا کاظمی کو بھی بازیاب نہیں کراسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں