میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی قوم کسی صورت امپورٹڈحکومت کوتسلیم کرنے کوتیارنہیں،عمران خان

پاکستانی قوم کسی صورت امپورٹڈحکومت کوتسلیم کرنے کوتیارنہیں،عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پارٹی کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، عمران خان نے مینار پاکستان جلسے کی کامیابی کیلئے پارٹی کے تمام رہنمائوں کی کاوشوں کو سراہا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم با شعور ہے اور وہ سازش کے ذریعے آنے والی امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کوحقیقی معنوںمیں آزادی دلانے کیلئے فیصلہ کن جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ہر کسی کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان ملک کی خود مختاری کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ آئندہ عام انتخابات کی تیاریاںبھی کریں کیونکہ ہم نے سازشی ٹولے کوہر میدان میں عبرتناک شکست سے دوچار کرنا ہے۔ جمشید اقبال چیمہ نے مینا رپاکستان جلسے کی کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ملک کی خود مختاری کی جدوجہد میں آپ کے شانہ بشانہ ہیں ، لاکھوں کارکنان اور عوام آپ کی ایک کال کے منتظر ہیں اور آپ کی قیادت میں عظیم جدوجہد کرنے کیلئے بیتاب ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں