میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مئی تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کی جائے ‘شہبازشریف

مئی تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کی جائے ‘شہبازشریف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہبازشریف نے اچانک جوہڑ ٹائون سستے رمضان بازار کادورہ کیا ،جہاںنے انہوںنے شہریوں سے اشیاء خورد نوش کی دستیابی ،قیمتوںاور انتظامات کے حوالے سے معلومات لیں ۔ اس موقع پر شہریوںنے وزیراعظم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے کے حوالے سے آگاہ کیاجس پر انہوںنے برہمی کاظہار کرتے ہوئے مئی تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ وزیراعظم نے ہدایات دیں کہ متعلقہ ادارے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں ۔ لوڈشیڈنگ سے نجات تک نہ خو د چین سے بیٹھوں گا نہ کسی کو بیٹھنے دوںگا ۔شہبازشریف نے کہاکہ سابقہ حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے عوام مشکلات میں ہیں ۔ متعلقہ حکام عوام کی تکلیف کم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی تیل اورگیس کا بندوبست ہونے تک عبوری اقدامات کو بہتر بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے ملک میں اضافی بجلی فراہم کی تھی ، عمران حکومت نے ایک بھی نیا یونٹ شامل نہیں کیا ۔ سابقہ حکومت کی جانب سے بروقت ایندھن خریدا گیا اورانہ کارخانوں کی مرمت کی گئی ،عمران حکومت نے سستی اورتیز ترین بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس بند کئے ، مہنگی اورکم بجلی بنانے والے کارخانے استعمال کئے گئے ۔ اس ظلم کی قیمت قوم کو ہر ماہ 100ارب روپے کی شکل میں ادا کرنا پڑرہی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ 6 ارب میں ایل این جی کا جو ایک جہاز مل رہا تھا وہ قوم کو اب 20ارب میں پڑ رہا ہے ۔ عمران حکومت کا یہ ظلم قوم کو اس سال 500ارب سے زائد میں پڑے گا ۔ توانائی کے شعبے کو تباہ کر کے پاکستان کی معیشت کو دوالیہ کرنے کی سازش کی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں