عمران واپسی کے دروازے بند نہیں کر رہے بلکہ انہیںتالے لگا رہے ہیں،احسن اقبال
شیئر کریں
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان جس غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس سے اپنے لئے واپسی کے دروازے بند نہیں کر رہے بلکہ انہیںتالے لگا رہے ہیں،سکیورٹی ایجنسیز کاسرٹیفکیٹ ہے کہ پاکستان میں رجیم چینج کے لئے کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی جس کے بعد یہ بحث ہی فضول ہو جاتی ہے ،عمران خان کسی ملک دشمن کے ایجنڈے پر چل رہا ہے ، ان کی پالیسی ہے کہ پاکستان کو ہر دوست اور ہر اس طاقت جو پاکستان کی ترقی کے لئے ضروری ہے اس سے لڑا دو اور پاکستان کو مزید تنہا کر دو ،ملک میں انتشار پیدا کر دو، آئینی انارکی پید اکر دو، سیاسی معاشی انارکی پیدا کر دو ،جو آئین شکن اور پاکستان کے آئین کے مجرم ہے ان کے خلاف آئین شکنی پر کارروائی ہو گی،عمران خان نشے میں دھت ڈرائیور کی طرح اپنی سیاست کی گاڑی کبھی آئین سے کبھی قومی اداروں کبھی پاکستان کے کلیدی مفادات ٹکرا رہا ہے ،پنجاب میںتین ہفتے سے بد ترین انتظامی بحران پیدا کیا ہوا ہے ، آپ کی ہٹ دھرمی انا پرستی آئین شکنی پاکستان کے آئین کوآپریشنل ہونے میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے ،آپ کا ’’رونا وائرس ‘‘لوگوں کو گمراہ نہیں کر سکتا، قوم نے چار سال آپ کو بھگتا ہے ۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو عمران خان نے پوری قوم کے سامنے ہاتھ اٹھا کر کہا تھاکہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا تھاکہ یہ میر ے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں ، جب تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو انہوں نے کہا کہ اب یہ میر ے نشانے پر آ گئے ہیں ، میرے جال میں پھنس گئے ہیں اور میں ایک گیند سے تین وکٹیں گرا دوں گا ۔ حقیقت یہ ہے کہ جب تحریک اعتماد کامیاب ہونے کے قریب پہنچی او رانہیں یہ پتہ لگا کہ وہ تین وکٹیں لینے کی بجائے خود اپنی مڈل سٹمپ کھونے والے ہیں تو انہوںنے یکا یک پینترا بدلا اور تحریک عدم اعتماد کو ایک بین الاقوامی سازش قرا ردیدیا۔میں سمجھتا ہوں پاکستان کا کوئی سیاستدان آج تک اقتدار کھونے کے بعد اس قدر بچگانہ حرکتوںکا مرتکب نہیں ہوا جتنی بچگانہ حرکتیں عمران خان او ران کا ٹولہ کر رہا ہے اور پوری دنیا کے سامنے پاکستان کو ایک تماشہ بنایا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص جو سابق وزیر اعظم رہا ہو وہ اپنے ملک کے خلاف اس کے مفادات کے خلاف اس کی خارجہ پالیسی کے خلاف اس قدر بے رحم او رغیر ذمہ دار ہو کر کھیل سکتا ہے یہ کسی کی سوچ بھی نہیں تھی، صرف اپنی سیاست کو بچانے اور اناء کی تسکین کے لئے اسے یہ لحاظ نہیں کہ پاکستان کا آئین کیا ہے ، ادارے کیا ہیں ، پاکستان کی خود مختاری یا ریاست پاکستان کے کلیدی مفادات کیا ہیںوہ نشے میں دھت ہو ڈائیور کی طرح ڈرائیونگ کر رہا ہے جس کے نتیجے میں میںچیزیں تباہ ہوتی ہیں، عمران خان نشے میں دھت ڈرائیور کی طرح اپنی سیاست کی گاڑی کبھی آئین سے کبھی قومی اداروں کبھی پاکستان کے کلیدی مفادات ٹکرا رہا ہے ، یہ کبھی خارجہ پالیسی کو نشانے پر لیتے ہیں داخلی سلامتی اور استحکام کو نشانے پر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی جس نے دو دفعہ واضح کر دیا کہ پاکستانی سفیر کے مراسلے میں کسی قسم کی بیرونی سازش جس کا تعلق رجیم چینج سے ہو اس کا کوئی ذکر موجود نہیں او رپاکستان کی ٹاپ انٹیلی جنس ایجنسیز کی تصدیق ہے کہ پاکستان کی رجیم چینج میں کوئی سازش نہیں ہوئی ،پاکستان کے قومی اداروں کی قیادت کی وضاحت کے بعد اس چیز کو دفن ہو جانا چاہیے تھا۔ لیکن عمران خان اپنی ناکام سیاست کو زندہ رکھنے کے لئے مسلسل پاکستان کے مفادات سے کھیل رہا ہے ۔