میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ ریورا سمیت48 اسکیمیں فیلڈ زون میں ہونے کا انکشاف

صائمہ ریورا سمیت48 اسکیمیں فیلڈ زون میں ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت) قاسم آباد کے فیلڈ زون میں واقع صائمہ ریورا سمیت دیگر رہائشی اسکیموں کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی، سیڈا نے 14 فروری کو کمشنر حیدرآباد کو لیٹر لکھا، لیٹر میں صائمہ ریورا، کائنات ننگر، مصطفیٰ بنگلوز سمیت 48 اسکیمیں فیلڈ زون میں واقع ہونے کا انکشاف، سیاسی دباؤ، کمشنر نے صرف 7 اسکیموں کی این او سی کینسل کی، تفصیلات کے مطابق قاسم آباد کے فیلڈ زون میں واقع صائمہ ریورا سمیت 30 سے زیادہ رہائشی اسکیموں کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی ہے، 15 فروری کو ایم ڈی سیڈا نے سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی نے کمشنر حیدرآباد کو لیٹر لکھا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ تھا کہ صائمہ ریورا، بختاور کالونی، نقاش ون، نقاش آرکیڈ، پرل ریزیڈنسی، الکریم، عبداللہ اسپورٹس کمپلیکس، ایشین ٹاور، ایشین پلازہ، بسم اللہ سٹی، الرحمان سٹی، الرحیم سٹی، المدینہ سٹی، کوہسار گرین، شاہ لطیف ریزیڈنسی، غوثیہ ٹاؤن، کوہسار ہیون، گرین ٹاور سٹی، طیبی ہاؤسنگ اسکیم، نشاط سٹی، کیریا گارڈن، مصطفی بنگلوز، پیراڈائز پلازہ، آئیکون ریزیڈنسی سمیت 48 اسکیمیں فلڈ زون میں واقع ہیں اور مذکورہ اسکیموں کی محکمہ آبپاشی سے این او سی نہیں لی گئی، لیٹر میں لکھا گیا کہ بلڈر مافیا لوگوں کی زندگیوں، سے کھیل رہے ہیں، ایسے لیٹر کے بعد کمشنر حیدرآباد نے تحصیل لطیف آباد میں واقع 7 رہائشی اسکیموں المدینہ سٹی، الرحیم سٹی، کوہسار گرین سٹی، غوثیہ ٹاؤن، کوہسار ہیون اور صاحبہ اسکیم کی این او سی کینسل کیں اور ایچ ڈی اے نے مذکورہ اسکیموں کے اجازت نامے معطل کئے لیکن قاسم آباد میں واقع اسکیموں کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکی ہے، ذرائع کے مطابق سیاسی دباؤ کے باعث ڈویژنل انتظامیہ اور ایچ ڈی اے قاسم آباد کے فیلڈ زون میں واقع رہائشی اسکیموں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں