میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت کے ایچ آئی وی پروگرام کی نااہلی سامنے آگئی، گمبٹ میں اسکریننگ شروع نہ ہوسکی

محکمہ صحت کے ایچ آئی وی پروگرام کی نااہلی سامنے آگئی، گمبٹ میں اسکریننگ شروع نہ ہوسکی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

( رپورٹ : مسرور کھوڑو )محکمہ صحت سندھ کے ایچ آئی وی پروگرام کی نااہلی سامنے آگئی، حکومت سندھ کی جانب سے صحت کا دارالخلافہ قرار دیے گئے شہر گمبٹ میں ایک سال سے ایچ آئی وی میں مبتلا صحافی فوت ہوگئے، ایچ آئی وی پروگرام تحصیل گمبٹ میں اسکریننگ شروع نہ کرسکا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع خیرپور کی تحصیل گمبٹ میں صحافی ندیم اجن ایچ آئی وی میں مبتلا ہو گئے،جس کے بعد صحافی گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں زیر علاج رہے، تا ہم وہ صحت مند نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے، ایک سال قبل صحافی کو ایچ آئی وی ظاہر ہونے کے بعد مقامی صحت عملے کی جانب سے ان کی اہلیہ کی اسکریننگ کی گئی ،جبکہ ٹیسٹ منفی آیا، بعد میں ایچ آئی وی پروگرام کے افسران نے گمبٹ شہر اور گردونوا میں ایچ آئی وی کے امکانی متاثرین کے اعداد و شمار جاننے کی زحمت نہ کی، 5لاکھ سے زائد آبادی رکھنے والے شہر میں ایچ آئی وی پروگرام کی جانب سے اسکریننگ کیمپ نہیں بنایا گیا، وہاں ایچ آئی وی کا ایک کیس رپورٹ ہونے سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کے علاقے میں ایچ آئی وی کے کیسزموجود ہوسکتے ہیں، سندھ میں ایچ آئی وی کا پہلا کیس ظاہر کرنے والے ماہر ڈاکٹر عمران اکبر عاربانی کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ کے تحصیل رتودیرو سمیت سندھ میں ہزاروں کیس رپورٹ ہونے لگے ہیں، محکمہ صحت سندھ اسکریننگ کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے، ایچ آئی وی میں مبتلا ہونے کہ باعث جان بحق ہوئے صحافی کے علاقے میں اسکریننگ کی جائے تا کہ پتا چلے کے وہاں کتنے کیسز ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں