کوروناضوابط پرعمل درآمد،پاک فوج ایکشن میں آگئی، خلاف ورزی پر جرمانہ
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ اپریل ۲۰۲۱
شیئر کریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کیلئے پاک فوج ایکشن میں آگئی۔ اسلام آباد انتظامیہ نے فوج کیساتھ کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنررانا موسیٰ طاہر نے فوج اور پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ایس او پیز کا جائزہ لیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع کردیا گیا ہے، اہلکاروں نے سٹی ڈویژن کے مختلف تجارتی علاقوں کا دورہ کیا ،اس دوران شہر میں ایس ا وپیز کی خلاف ورزی پر دکان سیل و جرمانہ بھی کیا گیا۔ادھرپنجاب حکومت نے کورونا ایس اوپیزپرعمل کرانے کیلئے پاک فوج کی خدمات مانگ لیں، پاک فوج کے جوان لاہور سمیت 5اضلاع میں تعینات ہوں گے۔