فوج کو طلب کرنا سول اداروں کی تباہی کی تازہ ترین مثال ہے ، احسن اقبال
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ اپریل ۲۰۲۱
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کے لئے فوج کو طلب کرنا سول اداروں کی تباہی اور بربادی کی تازہ ترین مثال ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کے لئے فوج کو طلب کرنا دار اصل عمران حکومت کے ہاتھوں سول اداروں کی تباہی اور بربادی کی تازہ ترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ٹڈی دل، کچرا صفائی جیسے مسائل پر بھی فوج طلب کی جاچکی ہے جن پر ماضی میں سول ادارے کامیابی سے کام کیا کرتے تھے،حکومت نام کی چیز تلاش گمشدہ ہے۔