میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد، اربوں روپے کے سیف سٹی منصوبے پر جائزہ کمیٹی قائم

شہر قائد، اربوں روپے کے سیف سٹی منصوبے پر جائزہ کمیٹی قائم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)کراچی میں اربوں روپے کے سیف سٹی منصوبے پر جائزہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی شہرکی ہزاروں کیمروں کے ذریعے نگرانی کے منصوبے کی لاگت، کیمروں کی مارکیٹ میں قیمت اور منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لے کر 45 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کے احکامات اور محکمہ داخلہ کی تجویز کے بعد سندھ سیف سٹی اتھارٹی کی تجاویز کاجائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمیٹی کے کنوینر اتھارٹی کے سی ای او ہونگے، جبکہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ، ورکس اینڈ سروسز، محکمہ داخلہ، آئی ٹی کے گریڈ18 کے افسران ممبر ہونگے، کمیٹی اتھارٹی کے ٹیکنیکل پروپوزل کا پی سی ون کے تناظر میں جائزہ لے گی، کمیٹی منصوبے کی این آر ٹی سی طرف سے پیش کی گئی لاگت اور مقامی مارکیٹ سے بولی دینے والے بڈرکی رقم کا بھی جائزہ لے گی، کمیٹی منصوبے کی تمام پیش رفت اور سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی، کمیٹی کو منصوبے کے دائرے میں رہتے ہوئے فنی مسائل کوحل کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2011 میں کراچی میں سیف سٹی منصوبے کے تحت 10 ہزار کیمرے لگانے کے منصوبے کی لاگت 10ارب روپے تھیاور اب یہ لاگت 20 ارب روپے ہوگئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں