میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم عمران خان کی پوری قوم اور ملت اسلامیہ کوکو رمضان کی مبارکباد

وزیراعظم عمران خان کی پوری قوم اور ملت اسلامیہ کوکو رمضان کی مبارکباد

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے پوری قوم اور ملت اسلامیہ کوکو رمضان المبارکی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت عالم انسانیت کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دو چار ہے ،پاکستانی قوم کو اس نازک صورتحال کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہے ،رمضان المبارک کے اس با برکت مہینے میں ہمیں ایثاروقربانی کا مظاہرہ کرتے ہوے ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے ۔ جمعہ کو وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے رمضان المبارک کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ میں رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی کا فضل وکرم ہے کہ ہمیں اس نے ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔انہوںنے کہاکہ روزے کا مقصد انسان کے اندر پرہیزگاری اور ایثار و ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ روزے کی حالت میں بندہ اللہ تعالی کے حکم کی اطاعت کرتے ہوے ہر اس چیز سے اپنے آپ کو روک لیتا ہے جو عام دنوں میں اس کیلئے جائز ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح بندے میں پر ہیز گاری اور تقوی پیدا ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نیز روزے کی حالت میں بھوک و پیاس کو برداشت کرنے سے دوسروں کا احساس اور ہمدردی کے جذبات فروغ پاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس وقت عالم انسانیت کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دو چار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بڑی بڑی طاقتیں اس وباء کے سامنے بے بس نظر آتی ہیں۔ پاکستانی قوم کو اس نازک صورتحال کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک کے اس با برکت مہینے میں ہمیں ایثاروقربانی کا مظاہرہ کرتے ہوے ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان مبارک گھڑیوں کے دوران ہمیں اللہ تعالی کے حضور دعا کرنی ہے کہ اللہ تعالی اپنا خصوصی کرم و فضل فرماتے ہوے سارے عالم کو اس آزمائش سے نکالے ۔ اللہ تعالی ہمارے ملک اور قوم کی مدد فرمائے اور ہمیں اس مشکل گھڑی سے مزید مضبوط اور متحد بنا کر نکال دے ۔ آمین۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں