میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت ہندوتوا اور دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے ، ترجمان پاک فوج

بھارت ہندوتوا اور دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے ، ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت ہندوتوا اور دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے ۔ جمعہ کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ بیان اندرونی ناکامیوں پر مایوسی ظاہر کرتے ہیں ، آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے تمام عالمی قوانین کو پامال کیا، بھارت نے عالمی قوانین کو پامال کر کے ثابت کیا کہ بھارت ہندوتوا اور دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی کشمیر میں لگائی گئی نفرت کی آگ پورے بھارت میں پھیل چکی ہے ، بھارت کی حالیہ الزام تراشی کا مطلب اپنی غلط پالیسیوں سے ہوئے بلنڈر سے عالمی توجہ ہٹانا ہے ، موجودہ صورتحال میں بھی بھارت آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی مقبوضہ کشمیر میں دنیا میں سب سے کم کیسز ہیں، بھارت اپنے داخلی معاملات سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے ، وبا کو اسلام سے جوڑنے کی مذموم بھارتی کوشش کی پوری دنیا نے مذمت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں