پاک فوج کا انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس نہ لینے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاک فوج نے انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعہ کو میجر جنرل بابر افتخار نے پریس بریفنگ کے دور ان بتایاکہ موجودہ صورت حال میں پاک فوج نے انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، تافتان، طورخم، چمن میں قرنطینہ اور آئسولیشن سہولتیں قائم کر دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 17 اندرونی ریلیف پروازوں کے ذریعے 64 ٹن سامان مختلف علاقوں میں پہنچایا گیا اور کورونا وائرس کے دوران لاکھوں مستحق افراد کو راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔