میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فرنچ سائیکلسٹ ٹریننگ کے دوران حملے میں شدید زخمی

فرنچ سائیکلسٹ ٹریننگ کے دوران حملے میں شدید زخمی

منتظم
منگل, ۲۵ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


فرنچ سائیکلسٹ یوآن اوفریڈو ٹریننگ کے دوران حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔ 30 سالہ سائیکلسٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے زخمی ہونے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دو دوستوں کے ساتھ ٹریننگ کے دوران حملہ آوروں نے باکس کٹر اور بیس بال بیٹ کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی چوٹوں سے بھی زیادہ میں صدماتی کیفیت کا شکار ہوں، سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ سائیکلنگ کے دوران میری جان کو اس طرح کے خطرات لاحق ہوں گے، میں نہیں چاہوں گا کہ میرے بچے اس کھیل کی طرف راغب ہوں جس سے میں بے پناہ محبت کرتا ہوں۔ اوفریڈو نے 8 سال فرنچ ٹیم فرانسیز ڈی جیکس کے ساتھ گزارے اور اب وہ بیلجین ٹیم وانٹے کے ساتھ منسلک ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں