میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق

واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

حاملہ بیوی نے زخمی حالت میں بچے کو جنم دیا تاہم بچہ بھی دم توڑ گیا
پولیس نے ٹینکر کے ڈرائیور اور ہیلپر کو گرفتار کرلیا،ایس ایس پی کورنگی

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے شوہر اور حاملہ بیوی جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو زرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں خاتون اور مرد شدید زخمی ہوئے ، بعد ازاں خاتون اور مرد دم توڑ گئے ، جاں بحق ہونے والے میاں بیوی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون حاملہ تھی، پولیس کے مطابق بیوی حاملہ تھی جس نے زخمی حالت میں بچے کو جنم دیا تاہم بچہ بھی دم توڑ گیا۔جاں بحق شخص کی شناخت عبدالقیوم اور خاتون کی شناخت زینب زوجہ عبدالقیوم کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد مشتعل عوام نے واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی، واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔حادثے کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ، ٹریفک کی روانی بحال کرائی جا رہی ہے ۔ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ پولیس نے ٹینکر کے ڈرائیور اور ہیلپر کو گرفتار کرلیا، دونوں گرفتار ملزمان خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں