سندھ حکومت میں اختلافات ،وزارتوں کا جھگڑا، پیپلزپارٹی میں تین گروپ بن گئے
شیئر کریں
وزارتوں کو معاملے میں پیپلزپارٹی میں اختلاف، تین گروپس آمنے سامنے ، وزیراعلیٰ سندھ کے امیدوار سید ناصر حسین شاہ کو سینئر وزیر کا درجہ بھی نہ مل سکا، شرجیل میمن سینئر وزارت سمیت پارٹی سے دو سینٹ ٹکٹ لینے میں کامیاب، مراد علی شاہ اور ناصر شاہ میں اختلافات کی بھی بازگشت، تفصیلات کے مطابق سندھ میں وزارتوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی میں اختلاف پیدا ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ اس وقت تین گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے ، وزارتوں کی تقسیم کے دوران پہلے مرحلے میں پیپلزپارٹی کو چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور لابی کی ارکان اسمبلی علی حسن زرداری، ضیاء لنجار، جام خان شورو، عذرہ فضل اللہ پیچوہو، سید سردار شاہ اور شرجیل میمن وزارتیں لینے میں کامیاب ہوگئے ، ذرائع کے مطابق ضیاء لنجار کو وزارت داخلہ دینے پر مراد علی شاہ ناخوش ہیں، وزارت داخلہ کا قلمدان ہمیشہ مراد علی شاہ نے اپنے پاس رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق سید ذوالفقار شاہ، سعید غنی اور محمد بخش مہر کے ناموں کی توثیق پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کی گئی، سندھ حکومت میں سینئر وزیر کا عہدہ بھی شرجیل میمن کے حوالے کردیا گیا جس پر وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سامنے آنے والے ناصر شاہ پارٹی سے ناراض دکھائے دیتے ہیں، ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ اور سید ناصر شاہ میں بھی اختلافات پائے جاتے ہیں، ذرائع کے مطابق سید ناصر شاہ سندھ اسمبلی میں طاقتور حیثیت رکھتے ہیں اور پیپلزپارٹی ایم پی ایز کی بڑی تعداد سید ناصر شاہ کے گروپ میں شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت میں وزارت اعلیٰ کا منصب سید مراد علی شاہ کے پاس ہے لیکن منتخب ہونے والے وزراء مراد علی شاہ سے بھی طاقتور ہیں اور سندھ میں حکومت کی چین آف کمانڈ ایک شخص کے ذریعے نہیں بلکہ متعدد لوگوں کے ساتھ چلائی جا رہی ہے ، ذرائع کے مطابق سید ناصر شاہ اپنی ناراضگی کا اظہار مختلف سیاسی میٹنگز میں بھی کر چکے ہیں، سندھ میں وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی میں بھی تقسیم نظر آ رہی ہے ، سینئر وزیر کا عہدہ لینے والے شرجیل میمن پارٹی سے دو سینیٹ کے ٹکٹ لینے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں، سینیٹ ٹکٹ لینے والوں میں اشرف جتوئی اور پیپلزپارٹی ڈیجیٹل سندھ کے انچارج ندیم بھٹو شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستیں بھی چند ایم پی ایز کی فرمائش پر دی گئیں۔