میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے بدعنوان ایم ڈی سیڈا کو بچالیا

صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے بدعنوان ایم ڈی سیڈا کو بچالیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ آبپاشی سندھ، سندھ کے طاقتور صوبائی وزیر کی پشت پناہی، سندھ حکومت اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے آگے بے بس، محکمہ آبپاشی تین بار معطل کرنے کی سمری بھیج چکا،پریتم داس نیب میں بھی زیر تفتیش، ٹھٹہ میں تعنیاتی کے دوران اربوں روپے کے ٹھیکے طاقتور صوبائی وزیر کی ہدایت پر دیے، 4 ارب روپے ہڑپ کرلئے گئے، تفصیلات کے مطابق سندھ کے طاقتور صوبائی وزیر علی حسن زرداری کی پشت پناہی کے باعث سندھ حکومت اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے، ملنی والی معلومات کے مطابق ایم ڈی سیڈا کے عہدے پر براجمان پریتم داس پر بطور سپرنٹنڈنٹ انجنیئر کلری بگھار ڈویژن ضلع ٹھٹہ میں 20 سے زائد نہروں کی لائننگ میں 4 ارب روپے سے زائد خرد برد کرنے اور ٹھیکیداروں سے مل کر رقم ہڑپ کرنے کے الزامات ہیں، مذکورہ خرد برد کے معاملے میں نیب تحقیقات جاری ہے ، اس سے قبل بھی نیب تحقیقات میں پریتم شامل تفتیش ہیں، سندھ حکومت کے محکمہ آبپاشی نے اربوں روپے کی کرپشن پر سندھ حکومت کو پریتم داس کو معطل کرنے کیلئے تین بار سمری بھیجی تاہم پریتم داس خود کو بچانے میں کامیاب ہوگیا ، ذرائع کے مطابق پریتم داس کو صوبائی وزیر علی حسن زرداری کی پشت پناہی حاصل ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی کا قلمدان تو حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو کو دیا گیا لیکن پس پردہ تمام معاملات علی حسن زرداری کے حوالے ہیں، ذرائع کے مطابق موجودہ سیکریٹری ظریف کھوڑو کو بھی علی حسن زرداری کی فرمائش پر تعینات کیا گیا ہے، پریتم داس کو محکمہ آبپاشی کے سسٹم کا سرغنہ کہا جاتا ہے اور تمام ٹھیکوں کی بندر بانٹ پریتم داس کے ذریعے ہی کی جاتی ہے، پریتم داس کو عارضی طور پر ایم ڈی سیڈا کا چارج دیا گیا تھا لیکن اسے ایم ڈی سیڈا کے عہدے پر غیرقانونی طور پر بیٹھے ہوئے 2 سال سے زائد ہوگئے ہیں، پریتم داس پر کرپشن کے ساتھ خاتون افسر کو حراساں کرنے کے بھی سنگین الزامات کا سامنا ہے، قواعد و ضوابط کے مطابق ایم ڈی سیڈا کی تقرری سیڈا رولز کے تحت اشتہار کے ذریعے کی جاتی ہے لیکن پریتم داس کو غیرقانونی طور پر ایم ڈی سیڈا کا چارج دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پریتم داس کی کراچی میں مختلف رہائشی و کمرشل منصوبوں میں شراکت دار ہیں ساتھ ہی بیرون ملک کاروبار بھی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں