میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ جنگلات، سینکڑوں ایکٹر اراضی جعلسازی سے لینڈ مافیا کے نام منتقل

محکمہ جنگلات، سینکڑوں ایکٹر اراضی جعلسازی سے لینڈ مافیا کے نام منتقل

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں محکمہ جنگلات کی سینکڑوں ایکڑ زمین پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے ، محکمہ قبضہ چھڑوانے میں ناکام، شاھ بخاری فاریسٹ کے چوکڑی سروی نمبر 115 کے 246 ایکڑ زمین پر بھی قبضے، مدر ولیج نامی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بھی فاریسٹ کی زمین شامل ہونے کا انکشاف، 20 ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو قبضہ چھڑوانے کا حکم دیا تھا جس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں محکمہ جنگلات کی درجنوں ایکڑ زمین پر قبضوں کا انکشاف ہوا ہے، سندھ ہائی کورٹ میں شاھ بخاری جنگلات کے سروی نمبر 115 پر پٹیشن دائر کرنے والے شہری زین داؤد پوتہ کے مطابق حیدرآباد میں شاھ بخاری فاریسٹ ساڑھے 14 سو ایکڑ پر مشتمل ہے جس کی اکثر حصے پر قبضے کرلیا گیا ہے ، انہوں نے شاھ بخاری فاریسٹ کے سروی نمبر 115 جو محکمہ جنگلات کے ریکارڈ سے گم تھا ، عدالت میں پٹیشن دائر کی، مذکورہ نمبر 246 ایکڑ پر مشتمل چوکڑی سروی کا تھا، سندھ ہائی کورٹ نے 20 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو ایک ماہ کے اندر سروے کرکے قبضے چھڑوا کر محکمہ جنگلات کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس حکم کو 6 ماہ گزر چکے ہیں لیکن اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا، دوسری جانب ذرائع کے مطابق مذکورہ چوکڑی سروی نمبر کے جعلی کھاتے بنا کر مدر ولیج نامی ہاؤسنگ اسکیم میں بھی محکمہ جنگلات کی زمین جعلسازی کرکے شامل کردی گئی اور محکمہ جنگلات کے اکثر زمینوں کا جعلی ریونیو ریکارڈ بنا کر نجی لوگوں کو دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں