میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ اطلاعات پر اشتہار مافیا کا راج، سیکریٹری سرپرست

محکمہ اطلاعات پر اشتہار مافیا کا راج، سیکریٹری سرپرست

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: نجم انوار) سندھ حکومت میں تاحال صوبائی وزیر اطلاعات کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔سونے کی کان سمجھے جانے والی یہ وزارت پاکستان بھر میں بدنام ہوچکی ہے۔ کیونکہ ملک کے باقی صوبوں اور مرکزی حکومت کا محکمہ اطلاعات (پی آئی ڈی) سمیت کوئی بھی محکمہ ایسا نہیں جہاں بدعنوانی کا ایسا کھلا راج ہو۔ اگرچہ وفاقی محکمہ اطلاعات سمیت باقی صوبوں سے بھی بدعنوانی کی خبریں سنائی دیتی ہے۔ مگر سندھ کا محکمہ اطلاعات اس حوالے سے بدعنوانی کی ایک صنعت کا درجہ حاصل کرچکا ہے۔ یہاں آنے والا ہر وزیر محکمے کے غلیظ اور بدعنوان افسران کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کی ہیرپھیر کو ایک منظم سرکاری عمل سے اِدھر اُدھر کرتے ہیں۔ منظم بدعنوانیوں کے اس کھیل میں ڈمی اخبارات ، جعلی دستاویزات اور جعلی اشتہارات کے ذریعے اربوں روپے کے بجٹ کو خاموشی سے ہڑپ لیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے مختلف مواقع پر تعینات ہونے والے مختلف وزراء نے محکمہ اطلاعات میں اپنے اپنے پسندیدہ افسران کی ٹیمیں تیار کر لی ہیں۔ جو خود کار نظام کے تحت حرکت میںآجاتی ہے۔ اس حوالے سے ماضی میں ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن کی اپنی اپنی ٹیمیں ہاتھ کی صفائی اور اوپر کی کمائی میںنئی نئی مثالیں قائم کر چکی ہیں۔ نگران دور حکومت میں بھی یہ غلیظ دھندا رک نہیں سکا ۔ نگراں حکومت میں بھی کرپشن کا یہ کھیل جاری رہا اور اب محکمہ میں کوئی وزیر متعین نہ ہونے کے باوجود مخصوص افسران کمیشن کے ذریعے اشتہارات کی بندر بانٹ میں اپنی رقمیں کھڑی کر رہے ہیں۔ ان دنوں جن افسران نے محکمہ اطلاعات پر قبضہ جمارکھا ہے، اُن میں یوسف کابورو، امتیاز جویو، عبدالعزیز ہکڑواوردانش میمن سمیت مختلف افسران شامل ہیں۔ مذکورہ افسران نے اپنے فرنٹ مینوں، رشتہ داروں کے نام پر ڈمی اخبارات خرید رکھے ہیں، جن کے دفاتر ہیں اور نہ ہی ملازمین۔یہ مافیا سرکاری افسران کے طور پر اشتہارات تقسیم کرتی ہیں اور اِ سے اپنے خریدے ہوئے اخبارات میں چھپوا لیتی ہیں۔ اشتہارات کی تقسیم کو ایک دھندا بنا دینے والی اس مافیاکے معاملات ان دنوںا متیاز جوئیو کے سپرد ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈمی اخبارات ان سرکاری افسران کے علاوہ کچھ وزراء نے بھی خرید رکھے ہیں۔ (ان کے نام اور اخبارات میں چھپنے والے اشتہارات کی تفصیلات اگلی اشاعتوں میں ملاحظہ کیجیے)انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق مخصوص وزراء کے اخبارات میں تمام اشتہارات شائع کیے جاتے ہیں۔ یہ ڈمی اخبارات سابقہ اشاعتوں میں بھی اشتہارات کی اشاعت کو ممکن بناتے ہیں۔ یہ پورا گورکھ دھندا اپنی پوری جزئیات کے ساتھ اگلی اشاعتوں میںشامل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سیکریٹری اطلاعات ندیم میمن اپنے پورے دھندے کی سرپرستی کر رہے ہیں جن پر حیدرآباد میں اپنی تعیناتی کے دوران بھی مختلف الزامات لگتے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں