میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگران حکومت پی ڈی ایم کی ایکسٹینشن ہے، شاہ محمود قریشی

نگران حکومت پی ڈی ایم کی ایکسٹینشن ہے، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

 


پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نگران حکومت پی ڈی ایم کی ایکسٹینشن ہے،بے گناہ کارکنوں کو گھر سے اٹھایا جا رہا ہے،اس قسم کی فسطائیت پہلے نہیں دیکھی ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی اجازت کے بعد جلسے کے انتظامات کئے،جلسہ گاہ کی طرف جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دئیے گئے ، ٹرانسپورٹرز سے کہا گیا کہ گاڑیاں لے کر لاہور نہیں جانا،پورے پنجاب میں چھاپے اور گرفتاریاں کی جا رہی ہیں،بے گناہ کارکنوں کو گھر سے اٹھایا جا رہا ہے،کارکنوں کو 16ایم پی او میں بک کرنے کا ارادہ ہے جو غیر قانونی و غیر آئینی ہے،ڈپٹی کمشنرز کو استعمال کرکے کارکنوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکنوں نے نقص امن نہیں پیدا کیا، وہ گھروں میں بیٹھے افطاری کر رہے تھے ،اس قسم کی فسطائیت پہلے نہیں دیکھی ،عمران خان چٹان کی طرح ڈٹے ہیں،کارکن قانون ہاتھ میں نہ لیں اور نقص امن پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ قانون و آئین شکنی کے خلاف پی ٹی آئی سپریم کورٹ جا چکی ہے ، قانون کے دائرے میں رہ کر لڑائی لڑنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں