میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان زمان پارک یا ایوان صدر میں محفوظ نہیں تو منصورہ آجائیں،سراج الحق کا مشورہ

عمران خان زمان پارک یا ایوان صدر میں محفوظ نہیں تو منصورہ آجائیں،سراج الحق کا مشورہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عمران خان کو منصورہ آنے کی دعوت دے دی۔منصورہ میں نیوز کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو آئینی بحران میں مبتلا کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت وفاقی حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ بن چکی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت لمبے عرصے تک برسراقتدار رہنے کا پروگرام بنا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، اس لیے ایک ہی وقت میں ملک بھر میں الیکشن کرائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں