میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن کے التوا ء کا باعث بن گئی ہے، شیخ رشید

عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن کے التوا ء کا باعث بن گئی ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک طرف گرینڈ مذاکرات کاجھانسہ دیاجارہاہے اوردوسری طرف کارکنوں کوگھروں سے اٹھایاجارہاہے ، وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں ،حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کرائے ہیں جس میں عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن کے التوا ء کا باعث بن گئی ہے ،کل تک (ن)لیگ کے وزراء کہتے تھے صوبائی اسمبلیاں توڑیں الیکشن کروادیں گے اب کہتے ہیں اکتوبرکی بھی ضمانت نہیں کیونکہ شکست ان کامقدرہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی نے تمام ریکارڈتوڑ ڈالے ہیں جو تاریخ کی بلند ترین سطح تقریباً50فیصد پر پہنچ گئی ہے،13پارٹیوں کاسیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا،دنیاکوپاکستان کی فکرہے ہم10کلوآٹے کے فوٹو کی کمپنی کی مشہوری کیلئے لگے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں