میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نوازکی نیب طلبی ، پیپلز پارٹی کا ریلی میں شریک ہونے کا اعلان

مریم نوازکی نیب طلبی ، پیپلز پارٹی کا ریلی میں شریک ہونے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی کل نیب طلبی کے موقع پر پی ڈی ایم نے عوامی قوت دکھانے کا فیصلہ کرلیا، مولانا فضل الرحمان خود ریلی کی قیادت کرکے نیب دفتر جائیں گے۔پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقعے پر ریلی میں شریک ہونے کا اعلان کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں طلبی کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی رہنما مولاناعبدالغفورحیدری تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔دورے کے دوران وہ جمعیت علمائے اسلام لاہورکی قیادت سے ملاقاتیں اور پریس کانفرنس کریں گے اور مریم نواز کیساتھ اظہاریکجہتی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیں گے اور کل جے یوآئی کارکنوں کی شرکت یقینی بنائیں گے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج لاہور پہنچیں گے ، مولانا فضل الرحمان خود ریلی کی قیادت کرکے نیب دفتر جائیں گے۔پی ڈی ایم جماعتوں کے کارکنان کے 26 مارچ کو نیب دفتر لاہور پہنچیں گے جبکہ پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی نیب پیشی پر شرکت کو رابطے سے مشروط کر رکھا ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقعے پر ریلی میں شریک ہونے کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق کل مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نیب میں پیشی کی ریلی میں بھر پور شرکت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کارکن بھر پور تیاری کیساتھ ریلی میں شرکت کے لیے پہنچیں۔ کل صبح نیب آفس کے باہر پیپلز پارٹی کے قافلے کی خود قیادت کروں گا۔ وسطی پنجاب کے کارکنوں اور رہنماوں کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کرد گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں