میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہیرو گروپ کے الاٹیز کو دیے گئے مزید 3 چیک بوگس نکلے

ہیرو گروپ کے الاٹیز کو دیے گئے مزید 3 چیک بوگس نکلے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میگا اسکینڈل، الاٹیز کو دیے گئے مزید 3 چیکس بوگس نکلے، ہیرو گروپ نے الاٹیز محمد پریل اور محمد فیصل کو بکنگ رقم واپس کرنے کیلئے چار چیک دیے گئے، 1 کروڑ 15 لاکھ کے دو چیکس اور 7 لاکھ 4 ہزار کا ایک چیک بوگس نکلا، ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کے اونر سمیت 4 افراد پر مختلف تھانوں میں بوگس چیک دینے کے 9 کیس بھی داخل ہو چکے ، شناختی کارڈ بھی بلاک، تفصیلات کے مطابق ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے الاٹیز کو ہیرو گروپ کی جانب سے رقم واپسی کے نام پر چونا لگانے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے معلومات کے مطابق ہیرو گروپ کی جانب سے بوگس چیکس کے کیس داخل کرانے والے الاٹیز کو پیسے واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی اور ایسا تحریری معاہدہ بھی ہوا جس میں ہیرو گروپ کے سربراہ اسداللہ برکت کے بیٹے التن برکت سمیت دیگر افراد کے دستخط ہیں، تاہم ہیرو گروپ نے معاہدے کے باوجود 12 چیکس سے صرف چار چیکس الاٹیز محمد پریل اور محمد فیصل کے حوالے کئے، جس میں محمد فیصل کے نام سے جاری ایک کروڑ 15 لاکھ کے دو چیکس اور کرایہ کے مد میں محمد پریل کے نام سے جاری 7 لاکھ 4 ہزار کا ایک چیک سمیت تینوں چیکس بوگس نکلے ہیں، تینوں چیکس بوگس نکلنے کے بعد الاٹیز کے سر پر ہاتھ آگئے ہیں، واضع رہے کہ ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کے اونر سمیت 4 افراد پر بوگس چیکس دینے کے الزام میں دادو، کراچی اور حیدرآباد میں 9 کیسز داخل ہیں، جبکہ عدالتی احکامات پر مذکورہ افراد کے شناختی کارڈ بھی بلاک ہو چکے ہیں، ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میگا اسکینڈل میں سینکڑوں الاٹیز کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا گیا، لیکن پراجیکٹ تاحال نامکمل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں