میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاک ڈاؤن ، دودھ کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوے روپے فی لیٹر ملنے لگا

لاک ڈاؤن ، دودھ کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوے روپے فی لیٹر ملنے لگا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے باعث دودھ کی کھپت میں نمایاں کمی آئی ہے ، جس کے باعث دوکانوں پر دودھ نوے روپے فی لیٹر ملنے لگا ۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ہوٹل اور چائے خانوں کی بندش کے باعث دودھ کی کھپت میں ستر فیصد کمی آگئی ،جس کے باعث متعدد دوکانوں پر دودھ ستر سے نوے روپے فی لیٹر ملنے لگا ہے ۔اس کے علاوہ دودھ فروشوں نے خریداروں کو متوجہ کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں متعارف کرادیں ہیں،مختلف دکانوں پر دودھ کے ساتھ ایک پاؤ دہی یا آدھا کلو دودھ فری ملنے لگا ہے جبکہ کئی دوکانوں پرصابن، ٹشوپیپر، دودھ کے ساتھ فری دیا جانے لگا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں