میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپشن ریفرنس ، شرجیل میمن عدالت میں پیش نہ ہوئے

کرپشن ریفرنس ، شرجیل میمن عدالت میں پیش نہ ہوئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت میں پیش نہیں ہوئے ۔کراچی کی احتساب عدالت میں شرجیل میمن و دیگر کے خلاف پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔سابق وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، جبکہ ریفرنس کے شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے ۔شرجیل میمن کے وکیل نے ان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کرا دی۔شرجیل میمن کے وکیل نے مو?قف اختیار کیا کہ شرجیل میمن کو سندھ حکومت نے حیدر ا?باد میں کورونا وائرس سے متعلق کوا?رڈینٹر مقرر کیا ہے ۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے مو?کل شرجیل میمن حیدر ا?باد میں مصروف ہیں لہٰذا انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔کراچی کی احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کیے 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں