میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قرنطینہ میں ڈیوٹی دینے والا ڈاکٹر بھی کورونا میں مبتلا

قرنطینہ میں ڈیوٹی دینے والا ڈاکٹر بھی کورونا میں مبتلا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

قرنطینہ میں ڈیوٹی انجام دینے والا ڈاکٹر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر زین العابدین سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں خدمات انجام دے رہے تھے اور ان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے جس کے بعد انہوں نے گھر میں خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے ۔کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹراسامہ ریاض سپردخاک، قومی ہیرو کو گارڈ آف آنر پیش ڈاکٹر زین العابدین نے اپنے پیغام میں کورونا کیخلاف جیت کے عزم کا اظہار کیاہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اسامہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں