میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس، ریلوے بند، کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر پولیس تعینات

کورونا وائرس، ریلوے بند، کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر پولیس تعینات

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کا مزید پھیلاؤکو روکنے کے لیے ریلوے آپریشنز بند کرکے کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ۔ملک میں کورونا وائرس اور صوبوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کے بعد پاکستان ریلوے نے گذشتہ روز رات 12 بجے سے تمام ٹرینیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریلوے ا?پریشن معطل ہو چکا ہے اور کراچی سے کوئی ٹرین روانہ نہیں کی جار ہی تاہم مختلف شہروں سے گذشتہ روز چلنے والی ٹرینیں کراچی پہنچ رہی ہیں۔ریلوے انتظامیہ نے کہا کہ پلیٹ فارم پر کسی بھی شخص کو آنے کی اجازت نہیں، عوام سے اپیل ہے ریلوے آپریشن بند رہنے تک اسٹیشن نہ آئیں۔ ریلوے انتظامیہ نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت کراچی کینٹ اسٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعنیات کردی گئی ۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ مہلک وائرس کی وجہ سے 7 افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں