کورونا وائرس کے باعث جعلی اکائونٹس کے مقدمات التوا کا شکار
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث جعلی اکائونٹس کے مقدمات التوا کا شکار ہو گئے ۔ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری پر پارک لین کیس میں فردِ جرم کی کارروائی ہونا تھی جو اب 27اپریل تک موخر کر دی گئی ہے جبکہ فریال تالپور اور آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس بھی 27اپریل تک ملتوی کر دیا گیا۔دوسری جانب پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں نہر خیام غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس بھی 27 اپریل تک موخر کر دیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1000سے تجاوز کر گئی ہے جس کے پھیلا کو روکنے کے لیے چاروں صوبوں میں لاک ڈائون کر دیا گیا اور عدالتوں میں بھی چھٹیاں دے دی گئی ہیں جہاں صرف اہم مقدمات کی ہی سماعت ہو گی جس کے لیے ججز کی چند تعداد ہی عدالتوں میں موجود ہو گی۔