میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس آئی سی وی ڈی ، ادویات کی خریداری میں سنگین بے ضابطگیاں

ایس آئی سی وی ڈی ، ادویات کی خریداری میں سنگین بے ضابطگیاں

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

203.61ملین روپے مالیت کی ادویات تاخیر سے فراہم ، آڈٹ رپورٹ
انوائسز اور ڈیلیوری چالان پر تیاری اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ درج نہیں تھی

کراچی میں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کی رپورٹ میں Sindh Institute of Cardiovascular Diseases میں ادویات کی خریداری کے عمل میں سنگین مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے ۔آڈٹ کے مطابق 203.61 ملین روپے مالیت کی ادویات تاخیر سے فراہم کی گئیں۔ معاہدے کے تحت سپلائر کو پانچ دن کے اندر ادویات فراہم کرنا لازم تھا۔ خلاف ورزی کی صورت میں آرڈر منسوخ کرنا، سپلائر کو بلیک لسٹ کرنا اور سیکیورٹی ڈپازٹ ضبط کرنا ضروری تھا، مگر کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انوائسز اور ڈیلیوری چالان پر تیاری اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ درج نہیں تھی۔ مشترکہ انسپیکشن بھی نہیں کی گئی۔ سپلائر سے سیکیورٹی ڈیپازٹ حاصل نہیں کیا گیا اور تاخیر کے حوالے سے کوئی تحریری وضاحت طلب نہیں کی گئی۔یہ بے ضابطگیاں اس وقت سامنے آئیں جب دل کے مریضوں کو جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت کا سامنا تھا۔ رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سپلائر کو ذاتی یا مالی مفادات کے تحت غیر معمولی رعایت دی گئی۔رپورٹ میں چیف آپریٹنگ آفیسر مسٹر موسیٰ میمن کی جانب سے اختیارات کے مبینہ غلط استعمال کی نشاندہی کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے ۔ رپورٹ نے اس معاملے کو خریداری اور معاہداتی نظام کی مکمل ناکامی قرار دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں