
کراچی کا حساس تھانہ پیر آباد پولیس موبائل سے محروم
شیئر کریں
تھانے کی پولیس جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائیوں کے لیے کرائے کی گاڑیاں لینے پر مجبور
موٹر سائیکل سوار جوانوں کے ذریعے کام چلایا جانے لگا، کرائم کے خلاف حکمت عملی پر سوال
( رپورٹ:اسد رضا ) تھانہ پیرآباد کے حدود میں کنواری کالونی قصبہ بنارس جیسے حساس علاقے ہیں،جہاں سرے سے تھانے کے پاس کوئی موبائل ہی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کا ڈسٹرکٹ ویسٹ کہ تمام تھانوں کی اپنی اپنی جگہ حساس نوعیت ہے، جہاں تھانہ پیر آباد پولیس موبائل سے محروم ہے، تھانے میں ایک بھی سرگاری پولیس موبائل موجود نہیں۔ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو پکڑنے کے لیے پیر آباد پولیس کرائے کی گاڑیاں لینے پر مجبور ہے۔ اسنیپ چیکنگ کومبنگ آپریشن اور دیگر پولیس کارروائیوں کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ایس ایچ او پیر آباد امتیاز میر اپنی حکمت عملی کے باعث موٹر سائیکل سوار جوانوں کے ذریعے کام کر رہے ہیں، واضح رہے کہ ماضی میں کواری کالونی، قصبہ اور بنارس نوگو ایریاز تصور کیے جاتے تھے ۔تھانہ پیر آباد جیسے حساس تھانے میں پولیس موبائل کا نہ ہونا بالا افسران کی کرائم کے خلاف حکمت عملی اور پالیسی پر سوالیہ نشان ہے ۔