مارشل لااور ایمرجنسی کی حمایت نہیں کرینگے، ڈاکٹر قادر مگسی
شیئر کریں
اس ملک میں انتخابات عوام کے انتخابات نہیں ہیں، ڈاکٹر قادر مگسی، نئی اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ نئے قیادت دے کر روشن پاکستان بنائیں گے، کیا آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نئی قیادت ہیں، مارشل لا اور ایمرجنسی کی حمایت نہیں کرینگے، 32 ویں یوم مادر وطن جلسے سے خطاب، سندھ ترقی پسند پارٹی کا 32ویں یوم مادر وطن کا جلسہ قاسم آباد کے علمبردار چوک پر معنقد ہوا جس میں سندھ بھر مرد و خواتین کارکنان نے شرکت کی، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ جرنل باجوہ اور جنرل فیض کے جانے کے بعد ان کے سیاسی تجربے جو ملک میں ہو رہے تھے، ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ جنرل باجواہ اور جنرل فیض حمید کے بعد جو نئی اسٹیبلشمنٹ آئی ہے وہ نئی اسٹیبلشمنٹ تاریخ سے سبق سیکھی گی اور یہ بتایا جاتا تھا کہ جو 75سال میں تباہی ہوئی اس کو آپ بھلا دیں ہم ایک نیا روشن پاکستان بنائیں گے، ہم یہ نیا راستہ اختیار کرینگے، تباہی، بربادی، بھوک، افلاس اور کرپشن کا خاتمہ کرینگے اور کرپشن کرنے والے لوگوں کے راستے بند کرکے اس ملک کو نئے شاندار روایات اور قیادت دیں گے، میں آج آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نئے قیادت ہیں، جنہوں نے 15سال سندھ کے لوگوں کی قسمت کو لوٹا ہے، ہمارے وسائل لوٹے، ہمارے بچوں کا مقدر لوٹا، یہان ترقیاتی بجٹ ہڑپ ہوئے، دریائے سندھ کے کناروں کے بند بنانے کے سارے پئسے ہضم ہوئے، ہمارے جنگلات کاٹ کر بیچے گئے، ہمارے بچوں اور نوجوانوں کا روزگار بیچا گیا، ترقیاتی اسکیمیں بک گئیں، یہاں تک آج ہمارے سندھ میں لاکھوں بے بس مائیں بہنیں گلی، چوکوں اور چوراہوں پر خیرات مانگنے پر مجبور ہیں، ہمارے پڑھے لکھے نوجوان اور گولڈ میڈل لینے نوجوان کو اگر لنڈن، یورپ، امریکا سمیت دیگر ممالک میں جانے کا موقعہ نہیں ملتا تو وہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کے گھروں پر چکر کاٹتے ہین، ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ عوام دشمنوں، مذہبی انتہا پسندوں اور اسٹیبلشمنٹ نے طئے کردیا ہے کہ عوام دوست لوگوں کو پارلیمنٹ میں پہنچنے نہیں دینا، سندھ لے لوگوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کردیا گیا ہے، اس ملک میں انتخابات عوام کے انتخابات نہیں ہوتے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ نیا ٹرم سنا ہے کہ کھربوں روپوں میں الیکشن نیلام ہوا ہے،زرداری اور بلاول سندھ کے ناپسندیدہ فرد ہیں، وہ الیکشن نتائج کو رد کرتے ہیں، وہ کسی بھی مارشل لا یا ایمرجنسی کا مطالبہ کرنے کے بجائے حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے جدوجہد کریں گے۔جلسے سے ایس ٹی پی کی وائس چیئرمین عبدالفتح سمیجو گلزار سومرو حیدر ملاح، حیدر شھانی، حاکمزادی تھبو سمیت دیگر نے عوام سے خطاب کیا۔