ایرانی فورسز کی پاکستانی سرزمین پر کارروائی کا گھنائونا پروپیگنڈا بے نقاب
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
ایرانی فورسز کی پاکستانی سرزمین پر کارروائی کے حوالے سے غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر چلنے والا ایک اور گمرہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر جیش العدل کا کوئی کمانڈر مارا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سر زمین پر ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا تاہم اصل واقعہ اسمگلر گروپس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کا ہے جس کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق آپریشن مرگ برگ سر مچار کی حفت مٹانے کے لئے سوشل میڈیا اور عالمی ذرائع ابلاغ پر مختلف قسم کے جھوٹے بیانیے گھڑے جا رہے ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس پروپیگنڈے میں بھارتی میڈیا بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔