میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کے رانا آفتاب وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد

پی ٹی آئی کے رانا آفتاب وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے پیش نظر رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اس حوالے سے پیغام جاری کیا۔انہوں نے لکھا کہ میاں اسلم اقبال کو بانی چیرمین عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کیا تھا، تاہم سارے صوبے کی پولیس ان کی گرفتاری کیلئے اسمبلی کے ارد گرد موجود ہے اور ان کو حراست میں لیے جانے کا خدشہ ہے۔ حماد اظہر کے مطابق اس صورتحال میں میاں اسلم اقبال اور پارٹی قیادت نے مشاورت کے بعد وزیراعلی پنجاب کیلیے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ رانا آفتاب کو بھی 212 زائد ممبران کی حمایت حاصل ہے وہ پانچ بار صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوچکے ہیں۔حماد اظہر نے لکھا کہ جمہوریت کا شب خون مارنے والی ن لیگ کے پاس صرف 40کے قریب حقیقی ممبر ہیں اور باقی تمام مسترد شدہ 9 فروری کی جعل سازی کی پیداوار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں