پیپلز پارٹی نے کراچی میں 12 مئی کی یاد تازہ کردی، مولانا عبدالغفور حیدری
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور غیدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں 12 مئی کی یاد تازہ کردی۔مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے بیان میں کہا کہ جے یو آئی کے پرامن کارکنوں پر پولیس لاٹھی چارج اور شیلنگ سے پیپلز پارٹی کی اصلیت سامنے آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کو یرغمال بناکر جے یو آئی کے نہتے کارکنوں کو غنڈہ گردی کے زریعے روکنا چاہتی ہے۔ جمعیت علما اسلام اپنے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتی ہے۔