میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بڑا فیصلہ، دفاعی بجٹ میں کمی

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بڑا فیصلہ، دفاعی بجٹ میں کمی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں کمی سے متعلق بڑے فیصلے کر لئے گئے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی مد میں فوج کے اخراجات میں 35 فیصد، فوج کے یوٹیلٹی بلز کے اخراجات میں 35 سے 40 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دفاعی بجٹ میں راشن اور کھانے پینے کی اشیاء کے اخراجات میں کمی سے 20 ارب روپے سے زائد بچت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج میں ہر قسم کی نان آپریشنل خریداری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، دفاعی اور حربی سامان کی امپورٹ لوکل کرنسی یا کرنسی سواپ کے تحت ہوگی۔ذرائع کے مطابق ٹریننگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورآن لائن میٹنگز بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، ملکی معیشت میں بہتری کیلئے ہر قسم کے اخراجات میں کمی فوری نافذ العمل کر دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں