کیا 300 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلوں؟ بابر اعظم
ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
لوگ تو باتیں کرتے رہتے ہیں، کیا 300 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلوں؟ سست بیٹنگ کے سوال پر بابر اعظم نے مسکراتے ہوئے سوال کردیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں 58 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد میڈیا کانفرنس میں ایک صحافی کی جانب سے اسٹرائیک ریٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بابراعظم نے مسکرا کر کہا کہ کیا 300 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلوں؟ لوگ تو باتیں کرتے رہتے ہیں، میں کوشش کرتا ہوں کہ چیزیں میرے ہاتھ میں ہوں تو فنش کر کے آؤں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی 10 اوورز میں میرا اسٹرائیک ریٹ 160 تھا، جب اوپر سے وکٹیں گر جاتی ہیں تو اسٹرائیک ریٹ متاثر ہوتا ہے، صورتحال ایسی تھی کہ کھیل کو آخر تک لے جاؤں، میرا کام پرفارم کرنا ہے، کوشش ہوتی ہے کہ ہر جگہ اپنا 100فیصد پرفارم کروں۔