میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوکرین کا فضائی دفاعی نظام تباہ کرنے کا روسی دعویٰ

یوکرین کا فضائی دفاعی نظام تباہ کرنے کا روسی دعویٰ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

روس کے یوکرین پرحملے میں 40 فوجیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے۔یوکرین کی پریذیڈینسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی حملے میں اب تک 40 فوجی اور10 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ یوکرین نے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اورایک ہیلی کاپٹرتباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے زمینی دستے یوکرین کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ یوکرین کا ائیرڈیفنس سسٹم تباہ کردیا گیا ہے۔یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے کہا ہے کہ روسی صدرنے یوکرین پرحملہ کردیا۔ دارالحکومت کیف دھماکوں سے گونج اٹھا۔یوکرینی وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ روسی صدرولادی میرپیوٹن نے یوکرین پرپوری قوت سے حملہ کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں پرحملے کئے گئے ہیں، دنیا صدرپیوٹن کوروکے۔ یہ عملی اقدامات کرنے کا وقت ہے۔ہم ہرقیمت پراپنے ملک کا دفاع کریں گے اورکامیاب ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کیف، ڈونباس، اڈیسہ ماریوپول سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی زوردار آوازیں آرہی ہیں۔ روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے،علاو ہ ازیں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی حملے کے بعد ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ روسی اوریوکرین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ ہتھیارنہیں ڈالیں گے۔صدرزیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ روسی حملے کے بعد ملک میں مارشل نافذ کردیا ہے۔ یوکرین روس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدرجوبائیڈن سے ٹیلی فونک رابطے میں تازہ ترین صورتحال سے متعلق بات کی ہے۔اس سے قبل یوکرینی صدر کا بیان میں کہنا تھا کہ یوکرین میں فوجی کارروائی یورپ میں بڑی جنگ کا آغاز بن سکتی ہے۔ یوکرین اپنی سالمیت کا ہرقیمت پردفاع کرے گا۔یوکرینی صدرنے روس کے شہریوں پرزور دیا کہ وہ اپنے صدرکی جانب سے فوجی کارروائی کیخلاف احتجاج کریں اوراسے مسترد کردیں ۔صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ صدرپیوٹن یوکرین سے متعلق اپنے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کے صدر سے متعدد باررابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن جواب میں خاموشی رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں