میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم عمران خان ،روسی صدرپیوٹن میں 3گھنٹے طویل ون آن ون ملاقات

وزیراعظم عمران خان ،روسی صدرپیوٹن میں 3گھنٹے طویل ون آن ون ملاقات

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان جمعرات کو ماسکو میں معاونین کے بغیر ملاقات ہوئی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی معاملات کے کثیر جہتی ایجنڈے پرغور کیاگیا۔دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات بشمول اقتصادی اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون خصوصا پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کاجائزہ لیا ۔ دونوں رہنماوں کے درمیان کے دوران افغانستان کی صورتحال اوراسلاموفوبیا کا موضوع بھی زیربحث آیا،یوکرین میں وقوع پذیر منظر نامے سمیت علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ۔روس کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عمران خان اور پیوٹن کی ملاقات روس کے صدارتی محل کریملن میں ہوئی جو تین گھنٹے جاری رہی۔ اس دوران دونوں رہنماوں نے ورکنگ لنچ بھی کیا ۔کریملن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماوں میں توانائی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران افغانستان کی صورت حال اور اسلامو فوبیا پر بھی بات چیت ہوئی،اس سے قبل کریملن میں آمد پرروس کے صدر نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا ۔وزیراعظم کے ہمراہ اعلی سطحی وفد بھی گیا ہے جس میں وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی ، چوہدری فواد حسین، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرتجارت عبدالرزاق دائود، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور قومی اسمبلی کے رکن امیرمحمود کیانی شامل ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے جہاں ان کا ریڈکارپٹ استقبال کیا گیا تھا، ماسکو ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، روس کے نائب وزیر خارجہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں