میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستا ن کی صورتحال ،عالمی مہنگائی اصل چیلنج ہیں، وزیر خزانہ

افغانستا ن کی صورتحال ،عالمی مہنگائی اصل چیلنج ہیں، وزیر خزانہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے شروع سے ہی معیشت کو بحال کرنے پر توجہ دی ،بڑی محنت سے معیشت کی سمت درست کی گئی ، اس سال معاشی نمو 4.5 سے 5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔وہ جمعرات کو انڈسٹریل اینڈ ایکسپورٹ ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان 60 کی دہائی میں ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت تھی ،جس کی وجہ مضبوط منصوبہ بندی تھی ،وقت کے ساتھ آج پاکستان ایشیا کے پہلے بیس ملکوں میں بھی نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے اپنا ا?غاز معیشت کو بحال کرنے کی کوششوں سے کیا،بڑی محنت سیمعیشت کی سمت درست کی گئی اس سال معاشی نمع کی شرح ساڑھے چار سے پانچ فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سیونگ ریٹ کو بہتر کرنے پر توجہ دے رہے ہیں ،جس کیلئے ہمیں ٹیکنالوجی کے استعمال سے حکومتی آمدن بڑھانی ہے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے ٹیکس ٹو جی ڈی ریشو کو موجودہ10فیصد سے 20 فیصد پر لیجانا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں پر سرمایہ کاری کرنی ہے ،ہمیں اپنی ایکسپورٹ حکمت عملی کو بھی بہتر بنانا ہے،ہمیں اپنی صنعتی اور زرعی پیدوار بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں غذائی تحفظ یقینی بنانے کیلئے فصلوں کی پیداوار بڑھانی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں ،اقتصادی ترقی کے ثمرات نچلے طبقے تک پہنچانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کامیاب پاکستان پروگرام ، کامیاب جوان، احساس ، ہیلتھ کارڈ جیسے اقدامات کئے ہیں ،عام آدمی کے سماجی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،ہمیں اقتصادی ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں