میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمس آئیکون کی تعمیرات اہل علاقہ کیلئے عذاب بن گئیں، ایس بی سے اے نے چپ سادھ لی

شمس آئیکون کی تعمیرات اہل علاقہ کیلئے عذاب بن گئیں، ایس بی سے اے نے چپ سادھ لی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی پروجیکٹ شمس آئیکون کی تعمیرات اہل علاقہ کیلئے عذاب بن گئیں، ہیوی مشینری کے استعمال سے آ س پاس کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پانی اور سیوریج کی لائینیں بھی اکھڑ گئیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی غائب، سیفٹی قواعد کو بالا طاق رکھ دیا گیا ہے، انتظامیہ نوٹس لے، اہل محلہ، تفصیلات کے مطابق شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی پروجیکٹ شمس آئیکون کی تعمیرات اہل علاقہ کیلئے عذاب بن گئیں ہیں، روزنامہ جرات کو اہل علاقہ کی جانب سے موصول ہونے والے شکایات کے مطابق شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا قاسم آباد میں علی پیلس پر شمس آئیکون کے نام سے پراجیکٹ کی تعمیرات جاری ہیں، ہیوی مشینری اور مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث آس پاس کی گلیاں ٹوٹ گئیں جبکہ پانی اور سیوریج کی لائینیں بھی اکھڑ گئیں ہیں، اہل محلہ کے مطابق بجلی کے ٹرانسفارمر بھی گرنے اور نقصان خدشہ موجود ہے جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مکمل طور غائب ہے اور ایس بی سی اے تعمیرات والے ایس پی ایز پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے، اہل محلہ نے انتظامیہ سے اپیل کی دوران تعمیرات پانی سیوریج و گلیوں کو نقصانات سے بچایا جائے اور سیفٹی اقدامات کرکے تعمیرات کی جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں