میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ دشمن مردم شماری کسی صورت قبول نہیں کریں گے ،قادرمگسی

سندھ دشمن مردم شماری کسی صورت قبول نہیں کریں گے ،قادرمگسی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی) سندھ ترقی پسند پارٹی کا 30 یوم مادر وطن، حیدرآباد بائے پاس پر جلسہ، سندھ بھر سے کارکنان کی شرکت، عمران کے اقتدار کے دن پورے ہونے والے ہیں، زرداری لیگ نے سندھ کو تباہ کردیا ہے، متحدہ پارلیمانی محاذ بنا کر مقابلہ کرینگے، جنرل ضیاء نے ایم کیو ایم جیسے فاشسٹ جماعت بنا کر انہیں ہتھیار فراہم کئے، ڈاکٹر قادر مگسی کا خطاب جلسے سے ایاز لطیف پلیجو، عبدالحئی بلوچ، امیر آزاد پہنور، حیدر ملاح، مسعود نورانی و دیگر کا بھی خطاب، نامور صحافی حامد میر کو یوم مادر وطن کا صحافتی ایوارڈ دیا گیا. تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کا یوم مادر وطن کا 30 واں جلسہ حیدرآباد بائے پاس پر منعقد کیا گیا جس میں سندھ بھر سے ہزاروں مرد و خواتین کارکنان نے شرکت کی، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نیا حملہ مردم شماری کرانے کی صورت میں ہو رہا ہے، سندھ دشمن مردم شماری کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائیگی، ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پاکستان کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دینے والوں کو پاکستان مخالف بلایا جاتا ہے، سندھ کے لوگ سندھ کی تقسیم ہونے نہیں دینگے، جنرل ضیاء نے ایم کیو ایم جیسی نسل پرست جماعت تیار کرکے انہیں ہتھیار فراہم کیے، ان کو اقتدار اور اسمبلیوں میں پہنچایا گیا، جنرل ضیاء نہیں رہا لیکن سندھ سلامت ہے، اس نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار کے دن بھی پوری ہونے والے ہیں، کالا باغ ڈیم آج بھی سندھ کے لوگوں کو نامنظور ہے، زرداری لیگ نے سندھ کو تباہ کردیا ہے، متحدہ پارلیمانی محاذ بنا کر مقابلہ کرینگے،جلسے میں قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو، بلوچ قومپرست رہنما عبدالحئی بلوچ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما امیر آزاد پہنور، مسعود نورانی، حیدر ملاح، حیدر شاہانی، عبدالفتاح سمیجو، نور احمد سندھی، گلزار سومرو و دیگر نے بھی خطاب کیا، سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے نامور صحافی حامد میر کو یوم مادر وطن ایوارڈ دیا گیا، حامد میر نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین سے ایوارڈ وصول کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں