میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،ڈائریکٹرعادل عمرکی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات عروج پر پہنچ گئیں

سندھ بلڈنگ ،ڈائریکٹرعادل عمرکی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات عروج پر پہنچ گئیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کرپٹ ادارتی مافی نے ادارے کو مفلوج کردیا۔ سپریم کورٹ کے احکامات سمیت ریاستی بائی لاز کی عملداری پر عمل کرنے سے کھلا انکار،کرپٹ مافیا کا ادارے پر مکمل کنٹرول اور راج قائم،مال لینا اور اسکی اوپر تک تقسیم نے مافیا کو مادر پدر آزاد کردیا، شہر اور شہری ادارتی مافیا کے ستم گروں کے نشانے پر،بدنام شہر و ادارہ راشی ڈائریکٹرعادل عمر گڈاپ زون،ٹاؤن ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد کھوکر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماجدنے اپنے سابقہ تجربے اور دھندوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ مزید تیز کردیا۔ کرپٹ نظام کے بے تاج بادشاہ و بازی گر نے اپنے ریاستی عہدے فرائض منصبی اور اختیارات کو مال بناؤ مشن میں بدل دیا۔ اس حوالے سے انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق موصوف نے درجنوں زیر تعمیر غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کرتے ہوئے لاکھوں کروڑوں کی وصولیوں کا غیرقانونی بزنس دھڑلے سے جاری رکھا ہوا ہے، کئی مرتبہ تحقیقاتی اداروں کی میزبانی کا شرف حاصل کرنے والے راشی و کرپٹ ڈائریکٹر اپنی پیدا گیری،وصولیوں کے دھندے سے منہ موڑنے پر تیار نہیں، بلڈر مافیا انکی چھتر چھایہ میں بے لگام ہیں۔ عادل عمر رہائشی پلاٹوں پر کمرشل،تجارتی بنیادوں پر فلیٹ، یونٹس،پورشن بغیر قانونی دستاویز،بغیر منظوری کے تعمیرات کرانے کے بے تاج بادشاہ کہلاتے ہیں۔ کرپٹ ڈائریکٹر گڈاپ ٹاؤن عادل عمر نے بلڈر سے لاکھوں،کروڑوں بطور رشوت وصول کر کے گڈاپ زون ،ٹاؤن کی حدود سرجانی سیکٹر 5-C میں پلاٹ نمبر SR-19 پر G+M+5 بغیر نقشے کے غیر قانونی تعمیرات کا غیرقانونی دھندا عروج پر پہنچا رکھا ہے۔ مذکورہ کرپٹ آفیسر کی زیر سرپرستی سیکٹر 5-D کے پلاٹ نمبر SR-25 اور سیکٹر 4-D کے پلاٹ نمبر SR-37 پر بھی غیر قانونی تعمیرات تیزی سے جاری ہیں۔ ڈائریکٹر عادل عمر صدیقی کے معتمد خاص اور فرنٹ مین کھلاڑی ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد کھوکھر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماجد کو بھی بلڈر مافیا سے لوٹ مار کیلئے کھلی چھوٹ دے رکھی۔ مذکورہ کرپٹ کھلاڑیوں نے علاقے کو مفتوحہ علاقے کی طرح تاراج کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ کرپٹ و راشی ڈائریکٹر عادل عمر کی تحقیقاتی اداروں کے ہاتھوں گرفتاری جیل یاترا رہائی اسکے پیچھے بڑی چمک تھی، مگر انتہائی بااعتماد و باوثوق ذرائع کہتے ہیں ایک بار پھر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے راشی افسران کے خلاف قانون کا شکنجہ تیار ہے اور جلد راشی اس تیار شکنجے میں جکڑے جائینگے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں