میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان انتقال کر گئے

سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان انتقال کر گئے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

جماعت اسلامی کے رہنما اور کراچی سے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔اس بات کی تصدیق جماعت اسلامی میڈیا سیل کی جانب سے بھی کردی گئی ہے ۔ نعمت اللہ خان طویل عرصے سے علیل تھے ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما نعمت اللہ خان طویل عرصہ سے علیل تھے اور وہ 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ، وہ 2001 سے 2005 پانچ تک کراچی کے ناظم رہے جس دورانہوں نے کراچی کی ترقی کیلئے کئی اہم اور بڑے منصوبے مکمل کیے ۔نعمت اللہ خان یکم اکتوبر 1930 کو اجمیر میں پیدا ہوا اور انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں ماسٹرز کیا جبکہ کراچی یونیورسٹی سے لاء کی ڈگری حاصل کی ، وہ پیشہ کے لحاظ سے وکیل تھے جبکہ اس کے علاوہ وہ پاکستان کی بڑی این جی او الخدمت فاونڈیشن کے چیئرمین بھی رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں