میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس کی موجودگی کے سبب پاک ایران سرحد تیسرے روز بھی بند

کورونا وائرس کی موجودگی کے سبب پاک ایران سرحد تیسرے روز بھی بند

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان کے پڑوسی ملک ایران میں کورونا وائرس کی موجودگی کے سبب پاک ایران سرحد تیسرے روز بھی بند رہی ۔ ایف آئی اے کے مطابق پاک ایران باڈر تفتان پر امیگریشن بند رہا جبکہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے )کی جانب سے آئسولیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ۔لیویز نے کہا کہ ایران سے آنے والے زائرین کوپاکستان ہائوس میں ٹھہرایا گیا۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کو تفتان میں 14 دن تک لازمی ٹھہرایا جائے گا۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ان 14 دنوں کے دوران مسافروں کا مکمل طبی معائنہ کیاجائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں